اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق جمعے کے روز لیبیا کے شمال مغرب میں شہر زوارہ کی مشترکہ سیکورٹی چیمبر کے ترجمان حافظ معمر نے رپورٹ میں کہا ہے کہ لیبیا کے فوجی کمانڈر خلیفہ حفتر کے طیاروں نے جمعرات کی رات کو زوارہ شہر کے ایئر پورٹ پر بمباری کی ہے۔ معمر نے اس حملے میں کوئی جانی نقصان نہ ہونے کا ذکر کرتے ہوئے کہا ہے کہ ماہرین کے جائزوں کے مطابق لیبیا کے جنگی طیاروں نے ممنوعہ بموں کا استعمال کیا ہے۔ حافظ معمرنے یہ بھی کہا کہ حفتر کے جنگی طیاروں کے ذریعے گرائے جانے والے بموں میں، وسیع علاقوں میں بکھرنے کی بہت زیادہ طاقت پائی جاتی ہے اور عام شہریوں کی جانوں کو بھی خطرات لاحق ہوسکتے ہیں۔ شمال مشرقی لیبیا کے شہر طبرق کی پارلیمنٹ کے اراکین نے ، جو عبداللہ الثنی کی حکومت سے وابستہ ہے، خلیفہ حفتر کو فوج کا کمانڈر متعین کیا ہے۔
.......
/169